اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم ہر جماعت کی جیب میں ہے لیکن بائیو میٹرک نہیں ہو رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 8 روز میں صرف ترقیوں، تبدیلیوں، تقرریوں اور تختیوں کے فیصلے ہی نہیں بلکہ ن لیگ کی ملکی سیاسی لڑائی اور طاقتور لوگوں سے متعلق معاملات بھی سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے نگران وزیراعظم کی ضرورت ہے جو چابی کا کھلونا ہو، ڈیمانڈ پروگرام ہو، ڈیمانڈ پر خبریں بناتا ہو، جب بیٹھنے کو کہا جائے تو بیٹھ جائے اور جب کھڑا ہونے کا کہا جائے تو کھڑا ہو جائے، ہر پارٹی کی جیب میں نگران وزیراعظم ہے لیکن بائیو میٹرک نہیں ہورہا
8 روز میں صرف ترقیوں تبدیلیوں تعنتیوں اور تختیاں لگانے کا ہی فیصلہ نہیں ہونا بلکہ ن لیگ کی گھریلو سیاسی لڑائی اور طاقتور لوگوں سے الھجے ہوئے معاملات کا بھی فیصلہ ہونا ہے ایک ایسے نگران وزیراعظم کی ضروت ہے جوچابی کاکھلوناہوفرمائشی پروگرام ہو خواہش پر خبر بنائے جب بیٹھنے کا کہیں…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ 15 ماہ میں سفارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود اپنے بھائی کو منصوبہ بندی کے تحت ملک نہیں لا سکے، وہ غریبوں کے مسائل کیسے حل کریں گے، جب پی ڈی ایم بغیر پروٹوکول کے عوام میں جائے گی تو ان کی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا ،جس ملک میں ایک دن میں 60 لوگ دہشت گردی سے شہید ہوں وہاں بیرونی سرمایہ کاری کون لائے گا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز اور آصف زرداری کی خاموشی بے معنی اور بے مقصد نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مطلع پر بادل چھائے ہوئے ہیں، سیاسی ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے، انہیں نہ عوام میں عزت ملی اور نہ ہی عوام میں جگہ مل سکی