دھماکےکے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے،جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہو گئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )باجوڑ میں گزشتہ روز دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے دھماکے میں مزید تین زخمیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 90 سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے جن میں سے 49 افراد کی شناخت ہو گئی ہے جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 83 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔
جائے وقوعہ سے بہت سارے شواہد ملے: ایڈیشنل آئی جی سی ڈی ٹی
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا کنونشن دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوگئی ہے
ایڈیشنل آئی جی سی ڈی ٹی نے کہا کہ جائے وقوعہ سے کافی شواہد برآمد ہوئے ہیں، ابتدائی تفتیش تقریباً ملزمان تک پہنچ چکی ہے، فرانزک رپورٹس کا انتظار ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک زخمی آئی سی یو میں ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے کے بعد تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آئی جی کے پی کی گفتگو
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا کہنا تھا کہ ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جنہیں ڈی این اے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کر دی گئی ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی جگہ سے نمونے حاصل کر لیے ہیں، دھماکے کی جگہ اور گردونواح سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم جائے وقوعہ پر تحقیقات میں مصروف ہے، وہ واقعے میں ملوث تنظیم اور خودکش حملہ آور کی شناخت کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد تحقیقات میں پیش رفت ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا