104
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومتی مدت کا آخری عشرہ کل سے شروع ہوگا، اتحادیوں اور حکومت کے معاہدے سے قومی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کو ہے، جس کے باعث اتحادی جماعتوں کا اجلاس چند روز بعد بلایا جائے گا،
مشاورت کے بعد 11 اگست کو صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔ صدر دستخط نہیں کرتے تو ایڈوائس بھیجنے کے 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ اسمبلی کی تحلیل کے بعد حکومت اور اپوزیشن تین دن میں مشاورت مکمل کرکے نگرا ن وزیراعظم کے لیے نام بھیجنے کے پابند ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی چند روز قبل اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 14 اگست کو نگران حکومت ملکی معاملات سنبھالے گی
نگران وزیراعظم 14 اگست کی تقریبات کے بعد حلف اٹھائیں گے۔