اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کرنے کی بھارت کی درخواست مان لی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو ہونا تھا اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔
نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کا دوسرا میچ جو اصل میں 12 اکتوبر کو کھیلا جانا تھا، دو دن پہلے ہی منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔پی سی بی نے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو جواب بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا
پی سی بی کی رضامندی ملنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی حکام کی مشاورت سے باقاعدہ اپ ڈیٹ شیڈول جاری کرے گا۔نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین میچ ایک روز قبل 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، لاجسٹک مسائل کے باعث میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔