نواز شریف اور آصف زرداری میں مشاورت مکمل ،نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے گا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نگرا ن وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگرا ن وزیراعظم کے لیے حکومت اور اتحادیوں کے درمیان مشاورت جاری ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور آصف علی زرداری کئی بار مشاورت کر چکے ہیں اور حتمی نام کا فیصلہ رواں ہفتے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی جانب سے نامزد کردہ نام وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے جب کہ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان مشاورت کا امکان ہے۔
اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے پانچ نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نگرا ن وزیراعظم کے عہدے کے لیے ایک سیاستدان کا انتخاب کیا جائے گا جس کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com