اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی حمایت میں چینی صدر کے بیان پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ چینی صدر کے عوامی فلاح کے عزم کا عکاس ہے۔
Highly grateful to H.E. President Xi Jinping for his powerful message of support and solidarity with Pakistan on the occasion of the completion of the Decade of CPEC. His emphasis on building CPEC into "an exemplary project of high quality Belt and Road Cooperation" reflects his…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 3, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور کیے گئے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آر آئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے مزید توانائی اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔