اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج بہترین صلاحیتوں کی حامل ہے اور پاکستانی فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشمری سے بھی ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے بہترین مہمان نوازی پر عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی زائرین کو گروپ ویزوں کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزا جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، دہشت گردی کا شکار عراق کی تعمیر نو کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے اداروں کی مہارت ہے۔
عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے