بھارت کا کشمیر میں ایک اور گھناؤنا اقدام، 336 فلیٹ ہندئوئوں کو دینے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )  200 فلیٹس غیر کشمیری ہندوؤں کے حوالے کر دیے گئے ،بقیہ فلیٹس رواں سال اکتوبر تک بھارتی شہریوں کو دیے جائیں گے۔

مذکورہ اقدام مقبوضہ وادی میں غیر کشمیری ہندوؤں کو آباد کرنا مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو بسانے کا منصوبہ ہے، محبوبہ مفتی

سری نگر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا بھارت کا ایک اور گھناؤنا اقدام سامنے آگیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق، کل 336 فلیٹس غیر کشمیری ہندوؤں کو صرف 2200 روپے ماہانہ کی معمولی قسط پر دینے کا منصوبہ ہے۔کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق 336 میں سے 200 فلیٹس غیر کشمیری ہندوؤں کے حوالے کر دیے گئے ہیں جب کہ بقیہ فلیٹس رواں سال اکتوبر تک بھارتی شہریوں کو دیے جائیں گے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے قابض انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں غیر کشمیری ہندوؤں کو آباد کرنا مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو بسانے کا منصوبہ ہے۔اس حوالے سے پاکستان کے صدر عارف علوی نے بھی بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل سے سیکھا کہ آبادی کا تناسب کیسے بدلا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com