اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی معطلی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ان کی نشست پر بحال کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کو بڑی عدالتی کامیابی ملی ہے۔ راہول گاندھی کی نہ صرف رکنیت بحال ہوئی ہے بلکہ وہ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے مہم چلا سکیں گے۔
راہول گاندھی کے خلاف 2019 کی انتخابی مہم کے دوران مودی کا مذاق اڑانے پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے لیے اپوزیشن لیڈر کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بھارتی قانون کے تحت کسی بھی رکن اسمبلی کی رکنیت دو سال قید کی سزا پر معطل کر دی جاتی ہے۔ راہول گاندھی کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی اور انہیں کسی بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔اس فیصلے کے خلاف ر ہول گاندھی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جہاں آج ان کے حق میں فیصلہ آیا۔حال ہی میں کانگریس نے 26 اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی اتحاد بنایا ہے۔ راہول گاندھی کی رکنیت بحال کرنے اور انہیں مہم چلانے کی اجازت دینے سے مودی کے لیے اگلے انتخابات میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔