حفیظ شیخ بھی نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہیں،رانا ثناء اللہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ بھی نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے، نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ منگل یا بدھ تک ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ حفیظ شیخ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ اور پھر وفاقی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگرا ن وزیراعظم کے لیے اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام بھی سامنے آرہے ہیں جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے 9 اگست کی تاریخ دے رکھی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔