عام انتخابات کے انعقادکے لئے الیکشن کمیشن نے اجلاس آج طلب کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عام انتخابات کے انعقاد اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس آج دوپہر 2 بجے شیڈول ہے، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں نئی ​​مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بروقت انعقاد کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں کا چیلنج بھی درپیش ہے۔
ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج منظور ہونے کی صورت میں انتخابات میں تاخیر کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اگر سی سی آئی نے مردم شماری کی منظوری دی تو انتخابات 2024 تک ہوں گے، اگر گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان قانونی طور پر مردم شماری کی دوبارہ حد بندی کرنے کا پابند ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔