محکمہ داخلہ نے عمران خان کو اٹک جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو اٹک جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی۔
جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات بی کلاس کے تحت دی گئی ہیں، سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس کے تحت بیرک نمبر 3 میں رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتے میں ایک دن جیل میں اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے پہلی رات اٹک جیل کی ہائی سکیورٹی بیرک میں گزاری، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق رات کا کھانا اور ناشتہ دیا گیا
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے رات کا کچھ حصہ سو کر گزارا، وہ تہجد کی نماز کے لیے بھی اٹھے اور فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد جیل کی جانب سے فراہم کردہ ناشتہ کیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت سابق وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاسی شخصیات ماضی میں بھی ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید رہ چکی ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوران قید بہتر کلاس میں رکھا گیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے یہ سہولیات محکمہ داخلہ یا عدالت کی اجازت سے مشروط ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے اندر اور باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جس بیرکس میں قید ہیں انہیں باہر محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز اور جیل پولیس کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔