اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اگلی سیاست بھی کٹی پتنگ جیسی ہوگی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ نگرا ن وزیراعظم کے نام کا فیصلہ 72 گھنٹے میں آجائے گا۔نواز شریف کا امیدوار ناک آؤٹ ہوچکا ہے کیونکہ اکائونٹنٹ اور اکانومسٹ میں بڑا فرق ہوتا ہے۔
72 گھنٹوں کے آخری 5 اووروں میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آجائے گا اگر اسحاق ڈار کا نام ڈراپ ہوگیا ہے تو سمجھ لیں نواز شریف کا نام ناک آوٹ ہو گیا ہے کیونکہ اکاونٹینٹ میں اور اکانومسٹ میں بڑافرق ہوتا ہے IMF کی دوسری قسط بھی الیکشن سے مربوط ہے اور نگرانوں کو ملے گی کل پشاور کے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 7, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پشاور کے ضمنی انتخاب میں جے یو آئی کو 440 وولٹ کا کرنٹ لگایا، مولانا فضل الرحمان ا پنے سمدھی کو گورنر لگا سکتے ہیں لیکن ان کی جماعت الیکشن نہیں جیت سکتی، اگلی سیاست بھی ان کی کٹی ہوئی پتنگ جیسی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 8 روز میں قومی اسمبلی بلوں کی فیکٹری میں تبدیل ہوگئی، جمہوریت مجبوری اور چابی کا کھلونا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کے واضح خدوخال بتا د ئیے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر نئی مردم شماری ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن کو اسی حدود میں رہ کر کھیلنا ہوگا