158
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر پر ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کریں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آذربائیجان کی زمینوں پر آرمینیا کے قبضے کی وجہ سے آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے ہیں۔
مسئلہ کشمیر پر دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔آذری صدر الہام علیوف نے پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی، فوجی اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔
صدر الہام علیوف نے مشکل وقت میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے باہمی تعلقات سے تینوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔