اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 49 ہزار کی حد ایک بار پھر عبور کر لی،، ہنڈریڈ انڈیکس 440 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافے کا رجحان رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر 49 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی، ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 440 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 25 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف سے معاہدہ ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار کاروبار کے آغاز پر تاریخ رقم ،زبردست تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز (پیر) کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 270 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس تیزی میں کچھ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور تقریباً ساڑھے گیارہ بجے تک انڈیکس 379 پوائنٹس کے اضافے سے ٹریڈ کرتا رہا جس کے بعد انڈیکس 48 ہزار 964 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف معاہدے کے امکانات: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
گزشتہ ہفتے بھی کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم یہ حد برقرار نہ رہ سکی۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2 سال کی بلند ترین سطح 48 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جب کہ چند ہفتوں کے دوران انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔