313
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کھلاڑی انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارج سنبھالنے کے بعد انضمام الحق افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا جائے گا جس میں وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹیگریز کو ختم کرکے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ انضمام الحق اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں۔