ڈالر جلد 300 سے تجاوز کرجائےگا،غریب روتا رہےگا،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول کو گزشتہ روز احساس ہوگیا ہے کہ حکومت اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، رخصت ہونے میں 48 گھنٹے باقی ہیں تو انہیں میثاق جمہوریت کی قبر یاد آگئی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر اور سرمایہ کاری لانے کا کہنے والوں نے آسمان سے مہنگائی کی بارش کردی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ خاموش رہی تو سب کچھ دھل جائے گا، پیچھے والے چہرے سامنے آجائیں گے، آئین و قانون ہاتھ جوڑ کر شائستگی سے کھڑے ہوں گے، اتحادی جماعتوں میں اتحاد کے سوا سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس بھی جا سکتا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 24 کروڑ عوام کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، الیکشن میں جا رہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن نے ابھی تک حلقہ بندیوں اور نئی مردم شماری پر واضح اعلان نہیں کیا
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر جلد 300 سے تجاوز کرجائے گا، غریب روتا رہے گا، جب تک عوام کو قومی معاملات میں شامل نہیں کیا جائے گا، ملک کے سیاسی، معاشی، معاشی اور مالی حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔