ایشیا کپ کے میچز کب ہونگے ؟اے سی سی نے اوقات کا ر کا اعلان کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے میچوں کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکا بورڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے پہلے 4 میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے جب کہ بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے دوران فائنل سمیت تمام میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ میزبان پاکستان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا جو 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔
گروپ مرحلے کے مقابلے
30 اگست: ملتان میں پاکستان بمقابلہ نیپال، دوپہر 2:30 بجے
31 اگست: کینڈی میں بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، دوپہر 2:30 بجے
02 اگست: کینڈی میں پاکستان بمقابلہ ہندوستان، دوپہر 2:30 بجے
03 اگست: لاہور میں بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، دوپہر 2:30 بجے
04 اگست: ہندوستان بمقابلہ نیپال کینڈی میں، دوپہر 2:30 بجے
05 اگست: افغانستان بمقابلہ سری لنکا لاہور، دوپہر 2:30 بجے
سپر فور فیز
6 ستمبر – A1 بمقابلہ B2 لاہور میں، دوپہر 2:30 بجے
9 ستمبر – B1 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے
10 ستمبر – A1 بمقابلہ A2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے
12 ستمبر – A2 بمقابلہ B1 کولمبو میں، دوپہر 2:30 بجے
14 ستمبر – A1 بمقابلہ B1 کولمبو میں، دوپہر 2:30 بجے
15 ستمبر – A2 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے
17 ستمبر – فائنل کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔