عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے استدعا کی کہ مرکزی اپیل پرفیصلہ آنے تک سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اپیل پر اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد اپیل پر نمبر لگا دیا گیا

وکلا کی جانب سے دائر اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

استدعا کی گئی ہے کہ مرکزی اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کی جائے اور پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اپیلیں دائر کیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد اپیل کو 273 نمبر الاٹ کر دیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل کل شیڈول کرنے کی استدعا کی ہے۔

رجسٹرار آفس نے اپیل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا کی معطلی دائر کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔