331
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومت تحلیل کرنے کا دن آ گیا، وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت کو سمری ارسال کریں گے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومت تحلیل کرنے کا دن آ گیا، وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت کو سمری ارسال کریں گے۔
نگران حکومت کی ذمہ داری کون سنبھالے گا؟ اتحادیوں کی مشاورت ،جب کہ نگراں وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان آج متوقع ہے۔
ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا ہے جب کہ نیشنل پارٹی نے جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا نام تجویز کیا ہے۔
دوسری جانب حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی اور جسٹس (ر) مقبول باقر کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے جب کہ نگراں کے لیے فواد حسن فواد، ذوالفقار مگسی محسن نقوی اور ڈاکٹر عشرت العباد کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، اپوزیشن لیڈر 3 نام شہباز شریف کو شیئر کریں گے، ساتھیوں سے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا ہے۔