190
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام ہتھکنڈوں کو خاک میں ملانے کے لیے کسی بھی لمحے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینک کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے طویل فاصلے تک مار کرنے والی ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کی فائرنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اور اہلکاروں کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں میں مہارت کو سراہا۔ کور کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔