نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آج ہوجائیگا،سولہ ما ہ کی حکومت کیریئر کے مشکل ترین دن تھے، شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین نے نگرا ن وزیر اعظم کی تقرری کے لیے آٹھ دن کا وقت مقرر کیا ہے۔ امید ہے کہ نگرا ن وزیراعظم کے نام پر فیصلہ آج (ہفتہ کو) ہو جائے گا۔
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے الوداعی گفتگو میں کہا کہ وہ نگراں وزیراعظم کی تقرری پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر حتمی فیصلہ کریں گے۔ راجہ ریاض سے ملاقات بھی ہوگی۔

نگران وزیر اعظم چھوٹے صوبے سے منتخب کریں،وزیراعظم کو اتحادیوں کا مشورہ

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے انہیں اور قائد خزاب ڈکسن کی جانب سے 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے لکھے گئے خط سے متعلق سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ اس معاملے پر آئین میں طریقہ کار بالکل واضح ہے جس کے مطابق کارروائی کی جائے گی
واضح رہے کہ جمعہ کو صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد کو ہفتہ کو نگراں وزیراعظم کے نام کے لیے خط لکھا تھا۔

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگران وزیر اعظم فائنل کرنے کیلئے آج آخری دن

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا جس نے آئین کے مطابق تین دن میں فیصلہ کرنا ہے۔ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا جسے دو روز میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔
شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ بطور وزیر اعظم ان کے دور کے 16 ماہ ان کے 38 سالہ سیاسی کیرئیر کا مشکل ترین دور تھا تاہم انہوں نے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر چیلنجز پر قابو پالیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔