208
اردو ورلڈ کینیڈا ا( ویب نیوز) سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم جس نے حال ہی میں ٹویٹر سے ایکس میں تبدیل کیا ہے وہ جلد ہی ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرائے گا۔
متوقع فیچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کی سی ای او Linda Icarino نے کہا کہ صارفین کو اپنا فون نمبر ظاہر کیے بغیر پلیٹ فارم پر جلد ہی ویڈیو چیٹ کا فیچر ملے گا۔
ایکس کا ویڈیو کال فیچر شامل کرنے کا اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل نیٹ ورکنگ کے دیگر پلیٹ فارمز نے ویڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ایلون مسک نے گزشتہ سال ٹویٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد سے یہ پلیٹ فارم مشکلات کا شکار ہے۔جون میں سی ای او کے طور پر Linda Icarino کی تقرری کا مقصد پلیٹ فارم میں استحکام اور تبدیلی لانا ہے۔