ایفل ٹاور میں بم کی اطلاع، علاقہ خالی کروا لیاگیا

اردو ورلڈ کینیڈ ( ویب نیو ز ) فرانس کے شہر پیرس میں ایفل ٹاور میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کرالیا

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جب کہ قریبی سڑکوں کو بھی عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ایفل ٹاور کی تین منزلوں اور صحن کو خالی کرانے کے بعد کئی گھنٹے تک علاقے کی تلاشی لی۔فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز بم کی اطلاع کے بعد ایفل ٹاور کو عام سیاحوں کے لیے کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا اور تلاشی مکمل ہونے کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایفل ٹاور کو بھی سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں