305
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوم کے پاکستان ، مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دینے کے لیے پوسٹرز آویزاں کر دئیے گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں میں یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ پوسٹرز میں پاکستانی عوام کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔
پوسٹرز پر لکھا تھا کہ کشمیری خود کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں، کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔