ہاکی،فٹبال کے بعد کرکٹ میں ریڈ کارڈ استعمال ، نئے قانون کا اطلاق کب ہوگا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سی پی ایل اس سیزن میں ہاکی اور فٹ بال کی طرح ریڈ کارڈ سسٹم کا ٹرائل کرے گی۔

ڈائریکٹر آف آپریشنز سی پی ایل مائیکل ہال کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی گیمز مسلسل مقررہ وقت سے آگے ختم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے کھیل کو وقت پر کھیلنے کو یقینی بنانے کے لیے کچھ اہم فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کھیل میں جرمانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم وقت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو سختی کا پابند بنانے کے لیے کچھ اقدامات کیے گئے ہیں۔
لیگ کے نئے قوانین کیا ہوں گے؟
اننگز کا 17واں اوور 72 منٹ 15 سیکنڈ، 18 واں اوور 76 منٹ 30 سیکنڈ اور 19 واں اوور 80 منٹ 45 سیکنڈ میں مکمل کرنا ہوگا جبکہ آخری اوور 85 ویں منٹ میں مکمل کرنا ہوگا۔اگر فیلڈنگ سائیڈ 18ویں اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ سے پیچھے ہے تو ایک اضافی کھلاڑی کو فیلڈنگ دائرے میں داخل ہونا پڑے گا یعنی (سرکل کے اندر پانچ کھلاڑی)۔
فیلڈنگ سائیڈ 19ویں اوور کے آغاز میں اوور ریٹ سے پیچھے ہے تو 2 اضافی فیلڈرز فیلڈنگ سرکل میں آجائیں گے، یعنی چھ کھلاڑی (سرکل کے اندر) ہوں گے جن سے بیٹنگ سائیڈ فائدہ اٹھا سکتی ہے۔اسی طرح اگر فیلڈنگ سائیڈ 20 اوورز کے آغاز میں بھی مطلوبہ ریٹ سے پیچھے ہے تو کپتان کو ریڈ کارڈ ملے گا اور اسے اپنی ٹیم سے کسی ایک کھلاڑی کو باہر کرنا پڑے گا جبکہ 6 فیلڈرز دائرے میں رہیں گے۔

دوسری جانب وقت ضائع کرنے پر امپائرز کی جانب سے بیٹنگ سائیڈ کو وارننگ دی جائے گی اور اگر کوئی بلے باز قصور وار پایا گیا تو ٹیم پر 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اوور ریٹ کو تھرڈ امپائر مانیٹر کرے گا اور ہر اوور کے اختتام پر فیلڈ امپائر کپتان کے ساتھ ساتھ شائقین اور ٹی وی دیکھنے والوں کو بھی بتائیں گے، جبکہ گرافکس بھی دکھائے گا کہ وہ کتنے پیچھے ہیں، واضح رہے کہ مینز کیریبین پریمیئر لیگ 17 اگست 2023 سے شروع ہوگی جب کہ ویمنز لیگ 31 اگست سے شروع ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔