194
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے انوار الحق کاکڑ کو پاکستان کا نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کہا، "پاکستان آئین، آزادی اظہار اور اسمبلی کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے اور (اس موقع پر) ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔”
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کو مبارکباد دینے کے بعد نگران وزیراعظم انورلحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کے لیے تندہی سے کام کرے گی۔انہوں نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلینکن کے ٹویٹ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورخطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔