195
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
شہری رانا عثمان انور نے ایڈووکیٹ سہیل احمد شیخ کی ثالثی سے لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے درخواست دائر کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ریاست کا وفادار رہے، گزشتہ 5 سے 6 ماہ میں ٹک ٹاک پر فحش مواد اپ لوڈ کرنے میں اضافہ ہوا ہے، ٹک ٹاک پربہت سے ممالک میں پابندی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق ٹک ٹاک جیسی ایپلی کیشن سے نوجوان نسل کو ورغلایا جا رہا ہے، ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے دوران کئی نوجوان جان کی بازی ہار چکے ہیں، عدالت ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دے۔