نگران وفاقی کابینہ کے ارکان کی حلف برداری آج ایوان صدرمیں متوقع ہے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وفاقی کابینہ کے ارکان کی آج حلف برداری متوقع ہے، تقریب شام کو ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ارکان سے حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اہم وزارتوں کے لیے نام تجویز کیے گئے ہیں

، ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ نامزد کیا گیا ہے، جب کہ گوہر اعجاز نگران وزیر تجارت ہوں گے، ڈاکٹر تابش گوہر نگران وزیر توانائی ہوں گے، ڈاکٹر عمر سیف کوبھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ آج شام 5 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی، ڈاکٹر وقار اور احد چیمہ کے نام بھی نگران کابینہ کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سرفراز بگٹی، محمد علی، سلطان الانا، جلیل عباس جیلانی کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں جب کہ نگرا ن وزیراعظم کی کابینہ کے لیے مزید ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔