117
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 66 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے ریاستی دارالحکومت شملہ سمیت مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد افراد کو نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں خراب موسم کی وجہ سے اسکول اور کالج 19 اگست تک بند رہیں گے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے ریاست میں 800 سڑکیں تباہ ہوئیں اور ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت نے لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت سے مدد مانگی ہے۔