163
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات کے جلد انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات کے جلد انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان دو گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد اور اس میں حائل رکاوٹوں، مردم شماری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے آئین کی شقوں پر عملدرآمد پر زور دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔