ایشیا کپ، پاکستان کی جئے شاہ کو پہلا میچ دیکھنے کی دعوت، دیگر ایشین بورڈز کے حکام بھی مدعو

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان نے جے شاہ کو ایشیا کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کی دعوت دے دی، دیگر ایشین بورڈز کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہوگا، میزبان اور نیپال کے درمیان افتتاحی میچ ملتان میں شیڈول ہے، 4 میچز پاکستانی گراؤنڈز میں شیڈول ہیں جب کہ دیگر 9 سری لنکا میں شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

 سہواگ نے انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیاء کا بہترین مڈل آرڈربلے باز قرار دیا 

گزشتہ دنوں پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جئے شاہ کو افتتاحی میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے، ایشین بورڈ کے دیگر حکام کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں تاہم جئے شاہ کی آمد کا کوئی امکان نہیں ہے۔  گزشتہ دنوں ڈربن میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر ان کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی، جب ذکاء اشرف نے انہیں پاکستان آنے کا کہا تو انہوں نے رضامندی ظاہر کی تاہم بعد میں انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایشیا کپ کا میچ دیکھنے بھارت سے کوئی نہیں آئے گا تاہم پاکستان نے کبھی بھی سیاست کو کھیلوں میں شامل نہیں کیا۔ ہاں اب یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ آتا ہے یا نہیں۔۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ اکتوبر، نومبر میں ہوگا، پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca