239
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو اسلام آباد کا نام استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو اسلام آباد کا نام استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو اپنے ناموں سے ’اسلام آباد‘ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’اسلام آباد‘ نام کی تبدیلی سے یہ تاثر ختم ہو جائے گا کہ سوسائٹیاں اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قومی اخبارات میں سوسائٹیز کے خرچے پر اشتہارات دیئے جائیں کہ یہ سوسائٹیاں اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہیں۔ عوامی آگاہی کے لیے اشتہارات مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مرکزی مقامات پر چسپاں کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کا نام استعمال کر کے لوگوں کو چالاکی سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سوسائٹیاں اسلام آباد میں ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریشن بحال کردی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ لیکن اسلام آباد سے باہر واقع سوسائٹیز کی رجسٹریشن ڈی سی نے منسوخ کر دی تھی جس پر عدالت نے گزشتہ سال 23 ستمبر کو رجسٹریشن منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔