اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ٹرائل کے لیے فوج کے حوالے کر دیا گیا لاہور ہائیکورٹ میں حفیظ اللہ نیازی کے والد کی جانب سے حسان نیازی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت میں حسان نیازی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ حسان نیازی کو فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے، وہ جناح ہاؤس حملہ کیس کے نامزد اور مرکزی ملزم ہیں۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو حسان نیازی کے والد سے ملاقات کرانے کی مہلت دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ اتھارٹی سے پوچھ کر دونوں باپ بیٹے کی ملاقات ممکن ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حسان نیازی کو 13 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 17 اگست کو پولیس کی تحویل میں آئے تھے ، ان کا ٹرانزٹ ریمانڈ کسی عدالت سے نہیں لیا گیا، حسان نیازی کو نیب کے حوالے کیا جانا تھا۔ عدالت نے فوجی عدالت سے رجوع کیا لیکن ایس ایچ او نے ایسا نہیں کیا اور خلاف قانون کام کیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت ایس ایچ او کو طلب کرے اور ان سے پوچھے کہ اس نے ایسا غیر قانونی اقدام کیوں کیا۔ عدالت اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دے۔ ایس ایچ او صدر روڈ نے توہین عدالت کی ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ حسان نیازی کی نظر بندی قانونی ہے اور درخواست گزار کے وکیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ بعد ازاں حسان نیازی کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔