ہالینڈمیں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں،عالمی برادری نوٹس لے،پاکستان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان نے ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسلام فوبیا کے حوالے سے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور اشتعال انگیز اور انتہائی جارحانہ فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، اس دانستہ اسلامو فوبیا فعل سے دنیا بھر کے 2 ارب مسلمانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خطرہ لاحق ہے، ایسے جارحانہ اقدامات کو کسی بھی طور پر اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی نہیں کہا جا سکتا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی قانون کا پابند ہے۔ اظہار رائے کی آزادی ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے۔ غیر انسانی اور اسلام فوبک حرکتیں بند کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اسلام فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کا مقصد بھی یہی ہے۔
اعلامیے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھنے، نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات، عالمی برادری سے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com