136
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک بھر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیسز کی سماعت کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کو خصوصی عدالت کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔ ابوالحسنات ذوالقرنین آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایک ہی عدالت ہوگی۔
واضح رہے کہ پورے ملک میں ایک ہی عدالت قائم ہے۔