خصوصی عدالت،سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کاچار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے لیے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کاچار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔

آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے سپرد کر دیا گیا، جج ابوالحسنات نے آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا معاملہ ہے، غیر متعلقہ افراد باہر جائیں۔

شاہ محمود قریشی کے وکلاء شعیب شاہین، انتظار پنجوٹھا، گوہر علی اور علی بخاری کمرہ عدالت میں موجود ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کو بھی کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سائفر دستاویزات کی ریکوری کے لیے شاہ محمود کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا ہے۔

شاہ محمود کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق وکیل شعیب شاہین نے سائفر کیس پر ایف آئی اے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بار بار جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے بھی اپنے دلائل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا علی بخاری اور شعیب شاہین نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا جب کہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خوشنود احمد نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ پڑھ کر سنایا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے سائفر کیس میں 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com