87
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج پھر ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے سزا کی معطلی اور مرکزی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے رجسٹرار آفس سے کیس کا ریکارڈ طلب کرنے کا بھی حکم دیا۔
پہلی سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور سردار لطیف کھوسہ نے دلائل پیش کئے۔