یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا 20 افراد ہلاک، متعدد گھر اور گاڑیاں خاکستر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر چار روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جنگل کی آگ سے متاثرہ شمالی علاقوں سے 20 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جو ممکنہ طور پر تارکین وطن کی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، آگ سے کئی گھر اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں جب کہ گرم موسم اور خشک ہوائیں آگ پھیلنے کا باعث بن رہی ہیں۔آگ بجھانے کی کارروائیوں میں رومانیہ کی فائر فائٹنگ ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے جب کہ یورپی یونین نے بھی دو فائر فائٹر طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا کے جنگلات میں بد ترین آتشزدگی،برٹش کولمبیانے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا

دوسری جانب کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں کو خالی کرنے کے لیے جمعے تک کا وقت دیا ہے جس کے بعد لوگوں کو کار اور ہوائی جہاز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com