132
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات کی۔بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی گھر روانہ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں
اٹک جیل میں قید عمران خان کو ایک بار پھر بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش
اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین جمعرات کو اپنے وکلا سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے جیل میں پہلے بھی دو بار ملاقات کر چکی ہیں اور اٹک جیل میں ان کی چیئرمین پی ٹی آئی سے یہ تیسری ملاقات تھی۔