زائرین کے طواف کے دوران موسلا دھار بارش ، مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مکہ مکرمہ میں شدید بارش کے باوجود عمرہ زائرین کا خانہ کعبہ کا طواف جاری رہا

 مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے کو ملے۔ موسلا دھار بارش کے باوجود عمرہ زائرین طواف کرتے رہے اور اللہ کی حمد و ثنا کرتے رہے۔

طوفانی ہوا کے جھونکے سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیاء اڑ گئیں اور صفائی کا عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا۔ مکہ مکرمہ کے دیگر علاقے بشمول مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔موسلا دھار بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف، جائے نماز، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com