156
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی گورنر کو فون کرکے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک شہری کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 21 اگست کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا، بھارتی فورسز کو انتہائی احتیاط برتنے پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قانون کے خلاف ہے، پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔