بٹ گرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے پر 2 مقامی افراد کو خراج تحسین پیش

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ گرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے پر 2 مقامی افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صاحب خان نے کہا کہ صبح 7 بجے چیئر لفٹ کی رسیاں ٹوٹ گئیں، ہم صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان وہاں پہنچے، شام کے وقت مقامی لوگوں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔
صاحب خان کا کہنا ہے کہ ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا گیا، دیگر 7 افراد پھنس گئے، ہم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام 7 افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔

ایک مقامی شہری جاوید ناصر کا کہنا تھا کہ دونوں نے جس طرح ریسکیو آپریشن کیا اس پر پوری قوم کو فخر ہے، میں ان دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطور انعام دینا چاہتا ہوں۔
حبیب رحمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو چیئرلفٹ کے اوپر لایا گیا اور رسی ڈالی گئی، ایک شخص نے خود کو رسی سے باندھ کر بچالیا جب کہ دیگر نے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پھنسے لوگوں کو سمجھانے کی انتھک کوششیں کی گئیں لیکن اگر وہ نہ مانے تو مزید کچھ نہیں کیا جا سکتا تھا
واضح رہے کہ بٹگرام میں پشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کو نکالنے کے لیے کئی گھنٹوں سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca