156
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)توشہ خانہ کیس میں معروف قانون دان خواجہ حارث نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم سے علیحدگی اختیار کر لی۔
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)توشہ خانہ کیس میں معروف قانون دان خواجہ حارث نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم سے علیحدگی اختیار کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے لیگل ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں ڈسپلن کے خدشات کے باعث کیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ حارث کی جانب سے کیس سے علیحدگی کے بعد اب لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو بھجوا دی ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے لیے خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 22 اگست کی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں خواجہ حارث وکیل نہیں ہوں گے۔