اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے امریکا کی حمایت کا یقین دلایا۔
ترجمان امریکن ایمبیسی کے بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شفاف انتخابات کے لیے امریکا کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستانیوں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز نگرا ن وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی تھی۔