251
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت میں آئی سی یو کے باہر جوتے اتارنے کی درخواست پر بی جے پی سے تعلق رکھنے والے میئر نے بلڈوزر چلا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ کی میئر اور بی جے پی رہنما سشما کھڑکوال نے مقامی ہسپتال میں کسی کی عیادت کی۔ ہسپتال کے عملے نے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) کے باہر جوتے اتارنے کی درخواست کی
میئر سشما نے ڈاکٹروں اور عملے کو گالی گلوچ، دھمکیاں دینے اور شور مچانے پر اسپتال کے باہر بلڈوزر چلا نے کا حکم دیدیا۔ بی جے پی کارکنوں اور انتظامیہ نے اسپتال کی دیواروں پر پوسٹر بھی لگا دیئے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اسپتال انتظامیہ اور میئر سے بات چیت کی۔بی جے پی میئر نے اسپتال انتظامیہ پر بھی دباؤ ڈالا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے بات نہ کرے، جس کے بعد اسپتال نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری کرنے سے انکار کردیا۔