اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آسٹریا کی حکومت نے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔
اگر وہ اپنے بازو پر پروگرام کا نام ٹیٹو کراتے ہیں تو اس کے بدلے میں وہ پورے ملک میں ایک سال تک مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
تمام لوگوں کو اس اسکیم کا نام ‘کلائمیٹ ٹکٹ لکھنا ہے جسے کلائمیٹکٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تاہم بعض حلقوں نے اس پر تنقید کی ہے۔ اگرچہ اس کا مقصد لوگوں کو اپنی کاریں استعمال کرنے سے روکنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، لیکن اب تک صرف چھ افراد نے ٹیٹو بنوائے ہیں۔ملک بھر میں مفت ٹیٹو سینٹرز کھول دیے گئے ہیں جبکہ دو سالہ میلوں میں سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
اس طرح ہر کوئی ٹیٹو کے بدلے سالانہ ٹرانسپورٹ پاس کے لیے اہل ہو سکتا ہے۔کچھ لوگوں نے اس پریکٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیٹو کو صاف کرنا بہت مشکل ہے۔ حکومت ایک سال سے ماحول دوستی کا نام استعمال کر کے اپنی تشہیر کر رہی ہے جو کہ درست عمل نہیں ہے۔حکومت کے مطابق یہ ٹیٹو صرف 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر بنوائے جائیں گے۔