انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے،الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کویقین دہانی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے معاملے پر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفود نے شرکت کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے 90 روز میں آئین کے مطابق انتخابات کو یقینی بنانے پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

مختلف گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے۔ سیاسی جلسوں کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو بھی دیگر جماعتوں کی طرح سیاست میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
بیان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے الیکشن کمیشن کے روبرو موقف اختیار کیا کہ انتخابات کا انعقاد آئین کا تقاضا ہے، اب مردم شماری کے نتائج شائع ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن پہلے اس عمل کو مکمل کرے۔ تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کو انتخابات میں سہولت فراہم کی جائے گی۔
جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کے درست اندراج کی ضرورت ہے، مزید پولنگ اسٹیشن کی فہرستیں بھی درست کی جائیں، غیر جانبدار اور ایماندار ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر کیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کو یقین دلایا گیا کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد انتخابات کا انعقاد چاہتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع حاصل ہوں، انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com