دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کاریلا گنڈا سنگھ میں داخل،درجنوں دیہات ڈوب گئے ، فصلیں تباہ 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی ریلا گنڈا سنگھ میں داخل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر آئندہ 10 سے 12 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ ورکس اسلام کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ کیوسک سے زائد ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور نشیبی بستیاں زیر آب آگئی ہیں اور درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

منچن آباد کے حدود رتیکا پٹن میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی پانی نے علاقے میں تباہی مچادی، 85 سے زائد دیہات میں پانی داخل ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

تیز بہاؤ کے باعث گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اکبر ماڑی نہال میں پانی داخل ہوگیا، تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد ڈیم بہہ گئے جب کہ ہیڈ میلسی سائفن میں پانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی جس کے باعث کئی دیہات زیر آب آگئے۔۔

پاک فوج کی بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ، ریسکیو آپریشن اور مفت راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

لودھراں، بورے والا اور ہیڈ سلیمانکی میں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔