الیکشن میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں ہے،پیپلز پارٹی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی رائے ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر قابل قبول نہیں۔

بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی اجلاس کے بعد سینیٹر شیری رحمان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کر دیا ہے کہ انتخابات میں 90 دن سے زیادہ کی تاخیر ہوئی تو بحران پیدا ہو جائے گا جو کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں
انہوں نے کہا کہ الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں، حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی کا وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا۔
شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال سنگین ہے۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں عام انتخابات بھی وقت پر ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔